جرمنی کا فسلطین کو 55 لاکھ یورو ڈالرز کی معاونت کرنے کا اعلان

172

جرمنی اگلے سال مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ اور یروشلم میں تعمیراتی منصوبوں کے لئے فسلیطن کو 55.56 ملین ڈالرز کی مالی امداد فراہم کرے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے طابق یہ اعلان گذشتہ روز فلسطینی وزیر اعظم محمد شتاحیح کے خصوصی مشیر ایسٹفن سلامی نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ جرمن تعاون سے فراہم شدہ رقم مختلف شعبوں میں استعمال کی جائے گی جن میں پانی اور صفائی ستھرائی کا نظام ، بلدیاتی اداروں کے تعمیر ، نجی شعبوں اور کمپنیوں کی امداد شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جرمنی کی مالی اعانت سے تمام منصوبوں کی تکمیل فسلطینی اتھارٹی کی ترجیحات میں سے ہے جبکہ اس میں حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل معاشی حالات میں مبتلا خاندانوں کی بھی مدد کی جائے گی۔