اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی قائم کردی۔ وزارت داخلہ نے نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری داخلہ نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کردیے گئے۔ کمیٹی وفاقی اور صوبائی سطح پر انٹیلی جنس اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم تیار کرے گی۔
ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی ایف آئی اے نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے نماہندوں سمیت چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کسی کو بھی ممبر بنا سکتی ہے۔