وزیر اعظم کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کی کابینہ تشکیل

200

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کے لیے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن خالد خورشید کو نامزد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف  کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بتایا کہ عمران خان نےایڈووکیٹ خالدخورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور فتح اللہ خان کو پلاننگ و ڈویلپمنٹ انفارمیشن کا  وزیر مقرر کیا ہے۔

عمران خان نے گلگت بلتستان کی کابینہ  کی تشکیل کے لیے گلگت بلتستان کی کابینہ میں حاجی شاہ بیگ کو جنگلات وجنگلی حیات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت خزانہ کا قلمدان جاوید مناوا کو م اور وزارت ورکس کاقلمدان وزیرسلیم کو دیا جائے گا۔

جبکہ راجہ اعظم تعلیم، راجہ ناصر عباس کھیل، ثقافت اور سیاحت کے وزیر ہونگے اورسہیل عباس کو وزارت ریونیوکا قلمدان دینے کی منظوری  دی گئی ہے،شمس لون کو وزارت خوراک گلگت بلتستان کا قلمدان دینے پر اتفاق ہوا ہے۔