ایران نے اپنے مقتول سائنسدان کا بدلہ لینے کی قسم کھالی

247

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں ایران کے نیوکلیئر سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران مقتول سائنسدان کا بدلہ لے کر رہے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ مقتول سائنسدان کا بدلہ وقت آنے پر بھرپور طریقے سے لیا جائے گا۔ ایران یہودی صیہونیت کے تخریبی جال میں پھنسنے والا نہیں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا محسن نے اپنے ملک کیلئے کام کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ہے، اُن کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح تجزیہ کاروں نے فخری زادے کا موازنہ دوسری عالمی جنگ میں امریکہ کیلئے ایٹم بم بنانے والے سائنسدان رابرٹ اوپن ہائیمر کے ساتھ کیا ہے۔