میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا، سپردخاک کردیا گیا

174

ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا کرکے انہیں سپردخاک کردیا گیا ہے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیجنڈری فٹ بالر میراڈونا کو بیونس آئرس کے بیلاوسٹا  کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،عظیم فٹ بالر کی آخری رسومات میں خاندان اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی.

تدفین سے قبل میراڈونا کے جسد خاکی کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزارا گیا، لیننڈری فٹ بالر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی.

میراڈونا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں مداحوں نے صدارتی محل میں داخل اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی.مداحوں کو روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا.

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا گزشتہ 2 روز قبل 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال گھر پر ہی حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا جبکہ میرا ڈونا کی دو ہفتے قبل دماغ کی سرجری بھی ہوئی تھی.

ڈیاگو میرا ڈونا کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے ارجنٹینا کو 1986 کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ اس ورلڈ کپ میں ٹیم کے کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، میراڈونا نے 4 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی، میرا ڈونا نے کیریئر کے دوران شہرہ آفاق کلب اسپینش فٹبال کلب بارسلونا، اٹالین کلب نیپولی اور بوکا جونیئرز کی نمائندگی کی۔

لیجنڈری فٹبالر میراڈونا نے 34 گول کر رکھے تھے، 1986ء میں مغربی جرمنی کو 2-3سے شکست دے کر ورلڈکپ جتوایا تھا اوراس ٹورنامنٹ میں بہترین پلیئر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس کے بعد اگلے ورلڈکپ 1990ء میں ڈنراپ سے شکست ہوئی اورمغربی جرمنی نے 0-1سے کامیاب ہوکر بدلہ چکایا تھا۔