یو اے ای میں پاکستانیوں کیلئے لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں، زلفی بخاری

178

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں، یو اے ای حکام نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

زلفی بخاری نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں لیبر ویزہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ یو اے ای حکام سے رابطہ ہوا ہے، ایسی خبروں کو مسترد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکام نے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی ہے، یو اے ای کے مطابق کورونا وبا کے باوجود پاکستانی لیبر میں 11 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یو اے ای کی ترجیح کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والی ورک فورس کی بحالی ہے، یو اے ای نے انتہائی پروفیشنل پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت بھی دی ہے۔