او آئی سی کا مذہب کی بےحرمتی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

165

اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے مذہب کی بےحرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرارداد جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47ویں سیشن سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری مذہب کی بےحرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قراردادجاری کرے۔ او آئی سی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عصر عہد حاضر کا کینسر ہے۔ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے خواہ کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔