پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

190

اسلام آباد: یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرول 2روپے 50پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتاہے اور ڈیزل کی قیمت پونے 3روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے 15روز کے لیے پیٹرول کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی،نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔

وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے،حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر پورے 30، 30روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرےگی، جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔