وزیراعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ

158

اسلام آباد: ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان بدھ کے روز دورہ کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے۔

کابینہ میں راجا محمد زکریا، حاجی شاہ بیگ، جاوید مناوا، وزیر کلیم، راجا اعظم، فتح اللہ، راجا ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون شامل ہیں۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔