حکومت وعدوں کے سہارے چلنے کی کوشش کررہی ہے، سینیٹر سراج

256

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان  سینیٹر سراج الحق کاکہنا ہے کہ حکومت اعلانات،وعدوں کے سہارے چلنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم نے عوام کو سبزباغ دکھانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو ووٹ اورسپورٹ دینے والے بھی مایوس ہوکربیٹھ گئے، قوم کو نااہل اورنالائق حکومتی ٹولے سے نجات دلا کردم لیں گے، کراچی سے چترال تک ملک بھر میں مایوسی  کے بادل چھائے ہوئے ہیں ، جماعت اسلامی مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نےاین ایف سی ایوارڈمیں قبائل کو3فیصدرقم دینےکاوعدہ کیاتھا، حکومت نے سابق قبائلی علاقوں سے وعدے پورے نہیں کیے،قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام ہوا،لیکن کام نہیں۔