امریکا میں کورونا سے مزید ہزاروں اموات کا خدشہ

150

امریکی سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ امریکا میں آنے والے آئندہ 3 ہفتوں میں مزید 60 ہزار اموات ہوسکتی ہیں.

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 1 کروڑ 34 لاکھ، اموات 2 لاکھ 71 ہزار ہوگئیں اور 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد کیسزاور 1500 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 45 اموات، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

امریکا میں مسلسل 25 روز سے یومیہ 1 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور امریکا کی متعدد ریاستوں لاس انیجلس، کائونٹی میں اجتماعات پر پابندی عائد اور پیر سے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے.

دوسری جانب امریکی سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ امریکا میں 3 ہفتوں میں کورونا سے تقریباً مزید 60 ہزار اموات ہوسکتی ہیں.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 19 لاکھ 88  ہزار 45 افراد متاثر، 14 لاکھ 49 ہزار 114 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 27 لاکھ 88  ہزار 648 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔