پنجاب: آلو 120 روپے کلو ،انڈے 185 روپے درجن ہو گئے

63

فیصل آباد (آن لائن) برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضالہ۔ شہر میں مرغی کا گوشت 320 روپے کا کلواورانڈے 185 روپے درجن ہوگئے۔زندہ برائلر مرغی پرچون ریٹ میں 20 روپے اضافے کے بعد 235 روپے کلو ہو گئی، صرف پیاز اور ٹماٹرکی قیمتوں میں کمی، آلو 120روپے فی کلو دیگرسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ،ضلعی انتظامیہ اور حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، منافع خور عوام کو دونوں
ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔ چکن اور انڈوں کی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے میں ناکام ہو گئی ہے۔الیں ،سبزیاں اور پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ کاغذی کارروائی کرکے اپنے دفاتروں میں اچھی رپورٹیں جاری کررہی ہیں۔ دوسری جانب سرکاری ریٹ کے مطابق سیب 123روپے،امرود 93، انگور 190، کھجور 500 اورانار 340 روپے کلوفروخت ہورہاہے جبکہ کیلا 74 روپے درجن اور کینو70 روپے درجن ہوگئے۔سبزیوں میں ٹماٹر 130 روپے کلو، لہسن 270 ، ادرک 535، بند گوبھی 80 ، پھول گوبھی57، شملہ مرچ 215 سبز 170 اور گاجر 62 روپے کلو پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اشیاکی قیمتیں کم ہونے کاانہیں کوئی فائدہ نہیں، اشیائے خورونوش قوت خرید سے باہرہیں۔