دہشت گردی مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے،جسٹس منظور ملک

41

لاہور (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰکے سینئر جج جسٹس منظور احمد ملک
نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے زیر صدارت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محمد امیر بھٹی، صوبے بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز صاحبان ودیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔