گندم اسکینڈل ‘ملوث شخصیات نے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کردی

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب نے گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات کی جانب سے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے شواہد حاصل کرلیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات اینٹی منی لانڈنگ ایکٹ 2020ء کے تحت کی جارہی ہیں، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کیاگیاتھا تاہم وہ کورونا کے باعث پیش نہیں ہوئے۔نیب کو شہید بینظیرآباد میں کروڑوں کی
گندم غائب ہونے کے شواہد ملے، سکرنڈ فلورکا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ساتھ معائنہ ،اسٹاک اور کوٹہ چیک کیا ، محکمہ فوڈنے ایک فلور مل کوادائیگی کے طریقے میں بھی غیرقانونی رعایت دی،نیب نے باندھی اوردوڑ مل کی خراب ظاہرگندم سے متعلق رپورٹ تیارکرلی ہے ، جس میں محکمہ فوڈکے افسران کوگندم خراب کرنے کی سہولت کاری کا مرتکب قراردیا ہے۔ چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم،چینی کی مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل آٹا چینی اسکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ آٹا چینی بحران پرائم میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا ۔