فرانس مسلمانوں میں خوف پھیلانا چاہتاہے، مولاناعبدالرحمن سلفی

44

کراچی(پ ر)امیر جماعت غربااہل حدیث مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کی تیاری اسلامو فوبیا کی بدترین سازش ہے۔ انہوں نے کہا فرانس نے توہین رسالت کرنے والوں کی سرپرستی کی فرانس نے عالمی جرم پر معافی مانگنے کے بجائے اسلام دشمنی کا عملی ثبوت دیا اور اب ظالمانہ نظام لاکر مسلمانوں میں خوف پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی مسلمان گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔