اورنگی ‘کارخانے میں جلنے والوں میں سالااوربہنوئی شامل

58

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)اورنگی ٹائون نمبر 4 میں مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی کے افسوناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سالے بہنوئی بھی شامل تھے آتشزدگی سے زندہ جل جانے والوں کی شناخت اکرم ، شاہد اور اسماعیل عرف سلیمان کے ناموں سے کی گئیں ، اکرم اور شاہد آپس میں سالے بہنوئی اور سرجانی ٹائون کے رہائشی تھے جبکہ اسماعیل میٹروول کیکر گراونڈ کے قریب کا رہائشی تھا جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کارخانے میں ملازمت کرتے تھے اور کام کی زیادتی کے باعث اکثر کارخانے میں رک جاتے تھے ، واقعے کے وقت تینوں افراد کارخانے میں سو رہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی ، تینوں افراد کی لاشیں جل کر کوئلہ بن گئی تھیں۔شیر شاہ میں کپڑے کے گودام آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل خاکستر ، گلستان جوہر میں بند دوکان میں پراسرار دھماکے میں تباہ اور لانڈھی میں باڑوں میں آتشزدگی سے3 بھینسیں جل گئیں ۔