کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے متحرک رہنما رکن جماعت اسلامی ماسٹر ماجد غنی انتقال کر گئے۔ماسٹر ماجد غنی ضلع کورنگی کے انتہائی فعال اور متحرک رہنما تھے اور پبلک ایڈکمیٹی کی جانب سے انتہائی سرگرم تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ مسجد رضا کورنگی نمبر چار میں ادا کی گئی ،بعد ازاںانہیںباغ کورنگی میںسپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی ،امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،سابق امیر ضلع کمال احمد فاروقی ،جماعت اسلامی کے ذمے داراورکارکنان نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔ڈاکٹراسامہ رضی نے مرحوم کے صاحبزادوں محمد تنویراور محمد کبیر سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی وملی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میںجگہ اور پسماندگان کوصبرجمیل سے نوازے۔