شوہر کے ہاتھوں قتل خاتون کا 3دن بعد بھی پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الفلاح سوسائٹی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاںبحق خاتون کی لاش کا 3 روز گزر جانے کے باوجود بھی پوسٹمارٹم نہ ہوسکا، لاش جناح اسپتال میں3 روز سے موجود ہے۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔ قانونی کارروائی کے لیے لاش جناح اسپتال میں3 روز سے موجود ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ شکیلہ کے جسم اور سر پر مقتولہ کے شوہر عدنان کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کے واضح نشانات ہیں،تاہم علاقہ پولیس ملزم عدنان کا ساتھ دے رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں کر رہے ، جیسے ہی کورونا رپورٹ آئے گی پوسٹ مارٹم کردیا جائے گا ۔