نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، تعداد 7ہوگئی

59

کرائسٹ چرچ (آئی این پی)نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیانیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد پاکستانی اسکواڈ میں مثبت کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ۔نیوزی لینڈ حکام کے مطابق رپورٹ ہونے والے کھلاڑی کے قریبی روابط کو ٹریس کرنے کا عمل جاری ہے، اسکواڈ کے دیگر ارکان کے نتائج منفی آئے ہیں۔پاکستان ٹیم کے3 روز بعد پھر کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور پاکستانی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو وارننگ دی تھی کہ اگر اب پاکستانی کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو پاکستانی ٹیم کو واپس بھیج دیا جائے گا۔