پاکستان کے محمد شعیب نے آ ئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

54

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان کے محمد شعیب نے آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔. پاکستان کے محمد شعیب نے امریکا کے روہن بیلڈے کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا.ہفتہ کوپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے امریکا کے روہن بیلڈے کو6_4, 6_3اور 6_2سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی.بوائز ڈبلز فائنل میچ میں امریکا کے روہن بیلڈے اورالیگزنڈر کرمان نے نیپال کیاروی سامراٹ ہدا اور اکی زوبین راوت کو6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا.گرلزسنگلز فائنل میچ میں روس کی ارینا والیتوا نے نیپال کی ابلیشہ بستا کو 6-1 اور 6-0 سے مات دے کر ایونٹ جیت لیا۔.گرلز ڈبلز فائنل میچ میں نیپال کی ابیلاشہ بستا اور روس کی ارینا والیتووا نے پاکستان کی زوحہ عاصم اور روس کی ایکٹیرینا سوورووا کو 6-2، اور6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا. ایونٹ کے اختتام پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے فائنل میں بطور مہمان اغزاز اورطارق محمود مرتضیٰ (چیئرمین آر ڈی اے) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔