ٹریفک پولیس کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے،عبدالجمیل خان

32

کراچی(اسٹاف رپوٹر)جماعت اسلامی کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے کورنگی نمبر 4، بلال چورنگی کورنگی نمبر ڈھائی اور سنگر چورنگی پرتعینات ٹریفک اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی رشوت ستانی کی شکایات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے40ہزار اہلکاروں نے شہریوںکی زندگی اجیرن کردی ہے۔ انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی لوٹ مارکافوری نوٹس لیا جائے۔