انڈر16 قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، اسلام آباد نے پنجاب کو شکست دیدی

51

پشاور(جسارت نیوز)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر16 جونیئر قومی گیمز شروع ہوگئے‘ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہاکی مقابلوں کا افتتاح گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی ا سٹیڈیم میں کیا‘قومی جونیئر انڈر16 ہاکی مقابلوں میں 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں گزشتہ روز ہونیوالے پہلے میچ میں سندھ اے اور پنجاب سی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا مگر دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد نے پنجاب ڈی کیخلاف2-1سے کامیابی حاصل کی‘اسلام آباد کی جانب سے تیمور شہزاد اور 52 ویں منٹ میں شرجیل نے گول اسکور کئے جبکہ پنجاب کی جانب ڈی کی جانب سے واحد گول 27ویں منٹ میں عالیان ملک نے اسکور کیا ۔