قا ئد اعظم ٹرافی، خیبر پختوخوا نے بغیر کیس نقصان کے 55رنز بنا لیے

84

کراچی (اے پی پی) قا ئد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 5ویںرائونڈ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبر پختونخواہ اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ تیسرے روز کھیل کا اختتام پر خیبر پختوخواہ نے دوسری اننگز میں بغیر کیس نقصان کے 55 رنز بنا لیے۔اسرار اللہ 22 اور مصدق احمد 28 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل ناردرن نے دوسری اننگز 247 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کر دی تھی ۔ عمیر مسعود 103 اور محمد نواز نے 29 رنز نا ٹ آئوٹ بنائے۔ عمیر مسعود نے 126 گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں۔ فیضان ریاض نے 56 اور سرمد بھٹی نے 25 رنز بنائے ، ساجد خان نے 72 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔خیبر پختوخواہ کی ٹیم نے 249 رنز 7 کھلاڑی آئو ٹ پر تیسرے روز کے کھیل کاآغاز کیا اور پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ گزشتہ روز کے 59 رنز پر ناٹ آئوٹ بیٹسمین خالد عثمان اننگز کے اختتام پر بھی ناٹ آئوٹ رہے انہوں نے 113 رنز کی اننگز 158 گیندوں پر کھیلی ، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔ کامران غلام نے 67 ، ریحان آفریدی نے 34 اور محمد وسیم نے 27 رنز بنائے ۔ ناردرن کی جانب سے منیر ریاض نے 5 ، اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ ناردرن نے پہلی اننگز میں 460 رنز بناے تھے۔ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بلوچستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے ۔ عظیم گھمن 24 اور بسمہ اللہ خان 14 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ سندھ نے تیسرے روز 175 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔