یچ ای سی زون جی ہاکی چمپین شپ میں ہمدرد یونیورسٹی کی کامیابی

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی کی ہدایت پر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون جی ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز 2 میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ہمدرد یونیورسٹی نے دیوان یونیورسٹی کو باآسانی ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے غلام رسول نے چاروں گول اسکور کیے جبکہ دیوان یونیورسٹی کا واحد گول انور زیب نے اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں کراچی یونیورسٹی نے دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد سر سید یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا کراچی یونیورسٹی کی جانب سے سید عمر علی اور شازب ارباب نے ایک، ایک گول اسکور کیا جبکہ سرسید یونیورسٹی کا واحد گول طاہہ رضا نے اسکور کیا۔ کراچی یونیورسٹی نے زون جی میں پہلی جبکہ سر سید یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپئن شپ کی فیر پلے ٹرافی دیوان یونیورسٹی نے حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈین بیسک سائنسز سر سید یونیورسٹی جناب ڈاکٹر عقیل الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں موجودہ حالات کے باوجود چیمپئن شپ میں شرکت کرنے پر تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے سر سید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بھی تعریف کی کہ ان حالات میں انہوں نے اتنی اچھی چمپین شپ منعقد کی۔