صومالیہ میں خود کش حملہ‘ 8 افراد لقمہ اجل بن گئے

72

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالی دارالحکومت میں ہوائی اڈے کے قریب ایک کیفے ٹیریا پر خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ شہر کے ’’کے ایم 4‘‘ علاقے میں ہونے والے واقعے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنے جسم پر بم باندھ رکھے تھے، جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا اور 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کی ذمے داری الشباب تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ یہ خودکش حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر مِلر موغا دیشو کا دورہ کر رہے تھے، جہاں انہوں نے امریکی سفارتخانے اور علاقے میں تعینات امریکی فوجی عملے سے ملاقات کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال داخل کردیا گیا ہے، جہاں 4 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔