صومالیہ میں خفیہ مشن کے دوران سی آئی اے کا افسر قتل

56

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک صومالیہ میں سی آئی اے افسر کی ہلاکت پر امریکی انتظامیہ بوکھلا گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ دفاع کے ایک افسر نے بتایا کہ جب سے امریکا نے صومالیہ میں سیکورٹی ذمے داریوں سے متعلق منصوبے پر نظر ثانی کی ہے، الشباب کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ ہلاک ہونے والا سی آئی اے افسر بحریہ میں بھی خدمات سرانجام دے چکا تھا۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے صومالیہ سے 600فوجی واپس بلانے کا عندیہ دیا تھا۔