روس کی امریکی وزیر خارجہ کے دورۂ مقبوضہ جولان پر تنقید

43

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے امریکی وزارت خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبضہ شامی علاقوں کے دورے کی مذمت کردی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا روفا نے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک پومپیو کے مقبوضہ وادی جولان کے دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پومپیو کا دورہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے حل طلب مسئلے کے حوالے سے امریکا کی نادانی کا واضح ثبوت ہے۔