فرانس میں سیاہ فام پر تشدد کرنے والے 4 پولیس افسران گرفتار

38

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے سیاہ فام پر تشدد کرنیوالے 4پولیس افسران کو گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی،جس میں پولیس اہل کار سیاہ فام کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔ ابتدائی طور پر کارروائی میں ملوث 3اہل کاروں کو معطل کیا گیا،تاہم بعد میں تحقیقات کے بعد 4افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ صدر عمانویل ماکروں نے واقعے کو شرم ناک قرار دے کر مذمت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے نسل پرستانہ رویوں کے انسداد کے لیے تجاویز پیش کریں۔