جرمنی: چھپ کر سرحد پار کرنے کی کوشش‘ افغان مہاجرین گرفتار

124
جرمنی: افغان مہاجرین کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن پولیس نے ٹرک میں چھپ کر سرحد پار کرنے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ جنوب مشرقی شہر روزن ہائم کے حکام نے بتایا کہ 5 افغان تارکین وطن کارگو ٹرک کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈرائیور ٹرک ان کی موجودگی سے لاعلم تھا۔ سفر کے دوران شک کی وجہ سے وہ رکا تو پانچوں افراد باہر نکل کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب کرکے 5افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک 16 سال کا لڑکا بھی شامل ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد انہیں مہاجرین کے امدادی گروکیمپ منتقل کردیا گیا۔