آسٹریلیا میں درجہ حرارت47 ڈگری تک پہنچ گیا

61

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں درجہ حرارت 47ڈگری کو چھونے لگ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں ہیٹ ویو کی لہر آنے شہری متاثر ہوئے۔ ادھر سڈنی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت نے گرمی کی لہر کے پیش نظر جنوبی آسٹریلیا، وکٹوریا، کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے دوران بھی ہیٹ وویو کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے۔