آذری فوج نے آزاد کرائے گئے شہر کیل بجیر میں قومی پرچم لہرا دیا

52

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کی فوج نے 1993ء سے آرمینیا کے زیر قبضہ کیل بجیر شہر کا کنٹرول سنبھال کر قومی پرچم لہرادیا۔ آذری وزارت دفاع نے آرمینی بھگوڑوں کے انخلا کے بعد کیل بجیر شہر کی تصاویر جاری کیں، جن میں آرمینی فوج کے ہاتھوں شہر میں کی گئی تخریب کاری اور اشیا کو نذرِآتش کرنے کے مناظر واضح کیے گئے ہیں۔ آذری فوجیوں نے شہرکی مرکز ی عمارت میں داخل ہوکر صفائی کی اور قومی پرچم لہرا یا۔ اس موقع پر صدر الہام علییف نے فوجی سربراہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے جوانوں کی تعریف کی۔