نشتراسپتال میں وینٹی لیٹرز  کی استعداد ختم ہوگئی

41

ملتان(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز کے حوالے سے نشتر اسپتال کی استعداد ختم ہوگئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں سیاسی قائدین کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو شہریوں کی زندگی سب سے زیادہ عزیز ہے۔