عمران خان نے اپنے تمام بدتمیزوں کے رسے کھول دیے، عظمیٰ بخاری

50

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے تمام بدتمیزوں کے رسے کھول کرکے قوم پر سوار کر دیے ہیں۔ عمران خان کے ’’پٹے‘‘ اور ’’رسے ‘‘سب بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔فردوس عاشق کو نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر بھی گندی سیاست کرتے شرم آنی چاہیے۔اس عورت میں شرم نام کی کوئی چیز باقی ہے 3 دن اپنا منہ بند رکھ لے۔فردوس صاحبہ آپ نے جس طرح چودھری سرور کی قدم بوسی کرکے دوبارہ انٹری دی ہے وہ ہمیں معلوم ہے۔