خاتون 3کم سن بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگادی‘بچے جاںبحق

51

راولپنڈی (آن لائن) گوجرخان کے نواحی علاقے گلیانہ موڑ کے قریب گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون نے3 کم سن بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ امدادی کارروائی سے قبل تینوں بچیاں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ زندہ بچ جانے والی والدہ کو اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق30 سالہ سونیا گلفراز کا گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر سونیا نے6 ماہ کی انیتا، ڈھائی سالہ ندا فاطمہ اور5 سالہ ردا فاطمہ کو
کنویں میں دھکیل کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں ماں بیٹیوں کو کنویں سے نکالا تاہم باہر نکالنے سے قبل تینوں بچیاں جاں بحق ہو چکی تھیں جبکہ والدہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔