عوام پاکستان کے مالک ہیں چند خاندان نہیں،شبلی فراز

50

کوہاٹ (صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کے ملک ہیں،چند خاندان اورگروہ نہیں،جب خزانہ خالی ہو تو جو قرض ماضی میں لیے گئے انہیں ادا کرنے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح مہنگائی ختم کرنا ہے۔ ہفتہ کو کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے ،انہوں نے عالمی قوتوں کے سامنے ملک کا وقار بلند کیا، کورونا وبا نے پوری دنیاکی معیشت کوہلاکے رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کو گیس کے پائپ لائن پہنچا دیے گئے۔