آئین کی پامالی وفاقی حکومت کا وتیرہ بن گیا ‘مرتضیٰ وہاب

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئین کی پامالی وفاقی حکومت کا وتیرہ بن گیا کورونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت مشکل فیصلہ کرتی تھی وزیراعظم کہتے تھے گھبرانا نہیں، یہ نزلہ زکام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ عوام دشمن حکومت کے خلاف اٹھیں۔ اسد عمر خود سکھر میں تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کررہے تھے، وہاں کون سے سماجی فاصلے کی پابندی ہو رہی تھی۔یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی نہیں تو اور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے جبکہ سندھ حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔