کراچی:غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں جاری

45

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو نے تمام ٹائون ڈائریکٹرز آف بلڈنگ کو ہدایت دی ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرکے مہم کی صورت میںبھرپور کارروائیاں کی جائیں ،غیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ اوراس سلسلے کو فوری روکاجائے جبکہ شہریوں کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈکی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں
میںاضافی منزلوں ،استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے، متعدد غیرقانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہر کردیا گیا جبکہ ایس بی سی اے نے پروجیکٹ ال زینب ریزیڈینسی واقع منگھوپیر، گڈاپ ٹائون میں تشہیر و فروخت کو غیرقانونی قراد دیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایاکاری سے متعلق متنبہ کیاہے