پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کوفی کس 23لاکھ کااعلان

50

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کو فی کس23 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ ادارے کو92 ارب کا بیل آئوٹ پیکج دیا لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ5 سال سے پاکستان اسٹیل مکمل بند ہے، ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ماہانہ75 کروڑ روپے درکار ہوتے ہیں۔ اسٹیل ملز پر230 ارب کے قریب قرضہ ہے۔ اگر آج یہ فیصلہ نہ کریں تو کئی سو ارب مزید بند مل میں جھونکنے پڑیں گے۔