پی آئی اے کے بورڈ کی تشکیل مکمل  ملک نوید ڈائریکٹر پی آئی اے منتخب

33

اسلام آباد(اے پی پی)پی آئی اے کے بورڈ کی تشکیل مکمل ہو گئی، ملک نوید کو پی آئی اے کا ڈائریکٹر منتخب کر لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے نو منتخب ڈائریکٹر کو مبارکباد دی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی جنرل میٹنگ کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔