پی ٹی آئی حکومت کو جلد گھر بھیجیں گے‘ عبدالغفور حیدری

27

ملتان/ اسلام آباد (خبرا یجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے‘ حکومت کا مقابلہ کرتے ہوئے جلد گھر بھیجیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی پاسداری نہیں ہے‘ حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے‘ حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملتان کے جلسے میں عوام آصفہ زرداری کا استقبال کریں گے۔