بلدیہ فیکٹری مالکان کیخلاف 1کروڑ 46 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیشن جج غربی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والی نسرین ناز کے بچیوں کی جانب سے فیکٹری مالکان کے خلاف ایک کروڑ46 لاکھ روپے کا دعویٰ دائرکردیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں ہنگامی اخراج کا راستہ اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثہ ہوا اس کے ذمے دار فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکمہ ہے۔ نسرین ناز فیکٹری میں مشین آپریٹر اور8 سالہ مقدس اور12 سالہ زینب کی کفیل تھیں۔