ریلوے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری

69

لاہور(نمائندہ جسارت)ریلوے میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گریڈ11سے15کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، فروری 2015ء تک بھرتی ہونے والے ملازم مستقل کیے جائیں گے۔پاکستان ریلوے نے پی ایم پیکج ملازمین کے کوائف 10دسمبر تک حکام کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔پی ایم پیکج کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔دوسری جانب ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم پیکج کے تحت گریڈ 1سے 10 تک کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔