دنیا کی معیشت بیٹھ گئی ، پاکستان کی صورتحال بہتر ہے ، اسد عمر

66

 

سکھر(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں معیشت بیٹھ گئی ہے، پاکستان میں بہترصورتحال ہے، فیصل آباد میں مزدوروں کی کمی ہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہے، باقی پاکستان میں آٹا سستا اور سندھ میں مہنگا ہے، اچھی خبر ہے کہ چینی کی قیمت نیچے آرہی ہے، وزیراعلیٰ بتائیں کہ سندھ اپنی ضرورت سے زیادہ گندم پیدا کرتا ہے یہاں لوگ آٹے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں 300روپے زیادہ کیوں ادا کررہے ہیں ،سندھ میں ہمارا جو بھی سیاسی اقدام ہوگا وہ آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہوگا ،کراچی ہی نہیں پورے سند میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے مزیدکہا کہ کورونا سے لاکھوںپاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، حکومت اس پر سیاست نہیں کر رہی،ہم بڑے جلسے کرسکتے ہیں ، شادی تقریب کے لیے زرداری خاندان نے مختصر لوگ بلائے ،بلاول قرنطینہ ہوگئے ہیںجبکہ جلسوں میں ہزاروں لوگوں کو بلاکر ان کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں، والدہ کے انتقال کے باعث شہباز شریف کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔انہوں نے جزائر منصوبے کیخلاف احتجاج پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جزائر پر جدید شہر کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبی کیلیے سندھ حکومت نے این او سی دی ہوئی ہے، اس کے بعد ہی آرڈیننس جاری ہوا تھا۔