سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر، جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کیے جائیں گے‘ مستقل ڈی جی نہ ہونے کے باعث دفاتر
اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے۔ بڑے ائر پورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ائر پورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی ہے‘ اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کے عہدوں پر بھیج دیا جائے گا۔ ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔