اپوزیشن کے بغیر کام نہیں ہوسکتا ، بات چیت ہونی چاہیے ، فواد چودھری

78

 

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے پی ڈی ایم کارکنوںکے قاسم باغ اسٹیڈیم کے تالے توڑ کر زبردستی گھسنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی ،جنوبی پنجاب کے عوام سے اپیل ہے کہ ملتان جلسے کو مسترد کردے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے ملتان میں پی ڈی ایم کارکنوں کے زبردستی اسٹیڈیم میں گھسنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں نہ جائے،خود کہہ رہے ہیں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،لوگوںکوبیمار ہونے کے لیے یہاں بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پشاور جلسے کے بعد کورونا بہت اوپر چلا گیاہے،پی ڈی ایم کی قیادت غیرذمے داری کا مظاہرہ کررہی ہے،عوام نے پشاورجلسے کو بھی مسترد کیاہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے اپیل ہے کہ ملتان جلسے کو مسترد کردے،اپوزیشن ورچوئل جلسے کرے،پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔فوادچودھری نے کہاکہ آسان کام ہے کہ پولیس ساری لیڈرشپ کو اٹھا کر جیل میں ڈال دے گی،اس سے تاثر جائے گا کہ حکومت زور زبردستی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی