محمد حسین محنتی کا علامہ راشد سومرو سے رابطہ،کامیاب کانفرنس پر مبارکباد

54

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے جمعیت علما اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو کو لاڑکانہ میں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صوبائی امیر نے جے یوآئی سندھ
کے رہنما کو ٹیلیفون کرکے حالات حاضرہ پرتبادلہ خیال کے علاہ انہیں کامیاب اجتماع کے انعقاد پرمبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ باب الاسلام ہے اورآج بھی یہاں کے عوام اسلام سے محبت اوراپنے تمام مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں سمجھتے ہیں۔