امیرجماعت اسلامی سندھ و دیگر کا عامر اشرف سے اظہار تعزیت

34

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے مقامی صحافی عامر اشرف
کے والد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے،صوبائی امیر نے جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن محمد فاروق (اللہ اکبر) کی وفات بھی دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔