رابطۃ الاخوان کا کنونشن کل بعد نماز عشا ادارہ نورحق میں ہوگا

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رابطۃ الاخوان کا کنونشن کل 30 نومبر کو بعد نماز عشاادارہ نور حق میں ہوگا۔ اس سلسلے میں رابطۃ الاخوان کے وفد مولانا رضوان احمد جعفرانی، مولانا
قاسم رشید، مولانا عبدالوحید، مولانا فضل احد نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں کنونشن کی دعوت دیتے ہوئے کنونشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ناموس رسالت کی حفاظت اور موجودہ پر فتن دور میں علما کا کردار بہت اہم ہے اور رابطۃ الاخوان کنونشن اس میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔