ملتان‘ن لیگ خواتین ونگ کا مستعفی ہونے کا اعلان

47

ملتان(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)خواتین ونگ کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے دیگر خواتین عہدیداران کے ساتھ پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ مختلف یونین کونسلز کی عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیدہ خانم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ پاک فوج، دفاعی ادارے کے خلاف اور ملک و قوم دشمن ہے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں اور ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ30 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔