سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی نادرا سے منسلک ، ڈیجیٹل سینٹر کا افتتاح

51

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے جامشورو میںسہون ڈولپمنٹ اتھارٹی ( ایس ڈی اے) نادرا سے منسلک ون ونڈو ڈیجیٹل سینٹر کا افتتاح کیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ون ونڈو سینٹر کے قیام سے ایس ڈی اے کے الاٹیز کو ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نادرا سے منسلک ون ونڈو سسٹم کے ذریعے پلاٹوں کی ویریفکیشن میں آسانی ہوگی اور سندھ میں یہ پہلی اتھارٹی ہے جسے نادرا سے جوڑا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت اب الاٹیز کے پلاٹس محفوظ ہو جائیں گے اور پلاٹ کی خرید و فروخت کا نظام بھی شفاف طریقے سے ہو سکے گا جبکہ پلاٹوں کی منتقلی بائیو میٹرک تصدیق ، کمپیوٹرائیزڈ شناختی کارڈ ، تھمب امپریشن اور فوتی ویریفکیشن کے علاوہ ممکن نہ ہو سکے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سہون ڈویلپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے نا منظور کی گئی غیر قانونی اسکیموں کے خلاف کاروائی کے احکامات دیے گئے ہیں ۔